: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،10مارچ(ایجنسی) کال ڈراپ معاملے میں موبائل سروس پروواڈر کمپنیوں نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ کال ڈراپ کے لئے موبائل کمپنیاں ذمہ دار نہیں ہیں. کال ڈراپ ہونے کے پیچھے کئی وجوہات ہیں. ان میں صارفین کی طرف سے استعمال کئے گئے موبائل فون، موبائل ٹاور سے دوری اور سرنگ یا پھر جیمر لگے ایریا یا پھر موبائل کمپنیوں کے کیبل
کٹنے جیسے معاملے ذمہ دار ہیں. یہ معاملہ بجلی کی طرح نہیں بلکہ ریڈیو لہر پر مبنی ہے. کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا کہ دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں جہاں کال ڈراپ نہ ہوتا ہو. کولمبیا واحد ایسا ملک ہے جہاں کال ڈراپ پر جرمانہ لگایا جاتا ہے. دنیا میں ہر جگہ 2 سے 5 فیصد کال ڈراپ کی اوسط سمجھا جاتا ہے. ہندوستان میں یہ 2 فیصد ہے. جب 2 فیصد قابل قبول ہے تو ہم پر یہ جرمانہ کیوں لگایا جا رہا ہے.